جو عمران خان کو ووٹ نہیں دیتا تو اسے اخلاقی طور پر استعفیٰ دینا چاہیے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں اور علیم خان ہمارے دوست ہیں۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ جو بلے کے نشان پر منتخب ہوکر آیا وہ عمران خان کو ووٹ دینے کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو ووٹ نہیں دیتا تو اسے اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کوئی گروپ نہیں ہے، علیم خان ہمارے دوست ہیں کوئی گروپ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اجلاس بلانے کا اختیار اسپیکر کا ہے وہ فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں