جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کوفون کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

 سعودی خبرایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کرکے  اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں