ترکیہ شام زلزلہ: اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ گئی

ترکیہ اور شام میں صدی کے تباہ کن زلزلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے جہاں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں جب کہ دونوں ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار 695 اور شام میں 4 ہزار 300 ہوچکی ہے۔

ترکیہ میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک خاتون سیبل کایا کو زندہ نکال لیا جبکہ ایک اور ٹیم اس مقام تک پہنچنے کے لیے سرنگ کھود رہی ہے جہاں ممکنہ طور پر ایک 30 روز کا بچہ اور اس کی والدہ اور دادی پھنسی ہوئیں ہیں

ترکیہ کے صوبے کہرامنماراس میں امدادی کارکنوں نے ایک عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والے 3 افراد (ایک ماں، بیٹی اور بچہ) سے رابطہ قائم کرلیا تھا۔

ترکیہ میں 1939 کے بعد آنے والے سب سے مہلک زلزلے میں اب تک 29 ہزار 695 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شمال مغربی شام میں 4 ہزار 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 7 ہزار 600 زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں