بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود ہی نہیں۔

درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین نے درخواست پر مختصر سماعت کی اور عمران خان کےخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کردیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں