لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں کئی ممالک کو مدعو نہیں کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق تقریب میں روس، بیلاروس، ایران، میانمار، افغانستان، شام اور وینزویلا کو بھی مدعو نہیں کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق تقریب میں شمالی کوریا، نکاراگوا کے سربراہان مملکت کے بجائے اعلیٰ سفارتکاروں کو بلایا گیا ہے جب کہ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی۔