دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے گلوبل ٹریکر کے مطابق فرانس میں مزید 369 ہلاکتوں کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
فرانس میں اب تک 22614 افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس سے پہلے سنیچر کو برطانیہ ایسا پانچواں ملک بن گیا تھا جہاں 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس سے پہلے امریکہ، سپین، اٹلی اور فرانس یہ حد عبور کر چکے ہیں۔