ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے: جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کےساتھ تنازع نہیں چاہتے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کےتحفظ کےلیے طاقت سےکام لینے کو تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے حکم پرشام میں فضائی حملےکیےگئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پرجوابی کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں