ایران میں 5.1کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار کے حامل جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کی رونمائی

ایران کی جانب سے جدید ہائپر سونک میزائل ’’فتح‘‘ کی رونمائی کردی گئی، میزائل کی رونمائی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایران میں جاری اسلحے کی نمائش کے دوران کی گئی۔

پاسداران انقلاب کی ائیرو اسپیس ڈویژن کے زیر انتظام ایرانی یونیورسٹی میں جاری اسلحے کی نمائش میں ’الفتح‘ ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کے علادہ دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ایرانی ساختہ ڈرون’ غزہ‘ بھی رکھا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ’الفتح‘ میزائل ایران کی ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں جدید اور اہم تبدیلیوں کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

نمائش میں ایران کے نئے ائیر ڈیفنس سسٹم ’مہران‘، ’شاہد سیریز’ کی بے نام ائیریل وہیکلز اور 9 ڈئی میزائلوں کا جدید ورژن بھی پیش کیا گیا جبکہ شارٹ رینج پروجیکٹائلز کی بھی رونمائی کی گئی۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے ملک کے ایک چھوٹے کلب میں چین اور روس کے ساتھ میزائل کی رونمائی کی گئی تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق الفتح ٹو ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل ایک ایسا پروجیکٹائل گلائیڈ ہے لانچ کے ساتھ ہی اپنے ٹارگیٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم اس سے قبل ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ فتح میزائل 5.1 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار اور 1400 کلومیٹر مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں