اگلے عام انتخابات 13 اکتوبر 2023 کو ہوں گے، احسن اقبال کا پرویز خٹک کو جواب

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پرویز خٹک کی ٹوئٹ کے جواب میں عندیہ دیا کہ آئندہ عام انتخابات اگلے سال 13 اکتوبر 2023 کو ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ نئے آرمی چیف کے حوالے سے پراپیگنڈا کیوں کیا جارہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد صاف و شفاف عام انتخابات کی تاریخ ہے، نہ کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی، آئندہ انتخابات کی تاریخ دی جائے۔’

پرویز خٹک کی اس توئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ نئے انتخابات 13 اکتوبر 2023 کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں