اگر میں نے توشہ خانہ سے غلط تحائف لیے تو ضرور کارروائی کی جائے: شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے توشہ خانہ سے تحائف غلط حاصل کیے تو ضرور کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں لیکن فیصلے نہیں ہو رہے ہیں جب کہ نئے چیئرمین نیب غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے، توشہ خانہ تحفے کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفے کو حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں