انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوکر 281 روپے 25 پیسےکا ہوگیا

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ  جاری ہے۔

آج کاروبار کے آغاز  میں انٹربینک میں ڈالر  ایک روپے74 پیسےمہنگا ہو کر 281 روپےکا ہوا  اور  بعد ازاں ایک روپیہ 99 پیسے اضافے سے 281 روپے 25 پیسےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26  پیسے پر  بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2

روپے اضافےکے بعد 286 روپے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں