القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

اسلام آباد: نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

 نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا جس پر عمران خان نے عدالت سے کہا کہ وہ اپنے وکلا سےمشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم سماعت میں وقفے کے دوران اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے کیس کی سماعت کے لیے پولیس لائن کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ایک مرتبہ عدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔

پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگائے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں