پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے 42087 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42171 رہی۔
بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 17 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 6342 ارب روپے ہے۔