پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 666 پوائنٹس اضافے سے 41337 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 19 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے ہے۔