اسلام آباد:گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح، وزیراعظم کا ایک ماہ مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں جدید گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا، ساتھ ہی ایک

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کچھ کم ہوئی ہیں ورنہ عالمی سطح پر ان کی قیمتوں کی وجہ سے لاکھوں، کروڑوں لوگ پریشان تھے، تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں نے دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4 سال سے جاری ہے، عام آدمی اپنی گزر اوقات کے لیے دن رات محنت کرتا ہے اور بڑی مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں مزید کم ہوں تاکہ عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف ملے، امید ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج میری ایک بہت اہم میٹنگ ہے جس میں شمسی توانائی سمیت سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلوں اور اقدامات پر غور ہوگا، شمسی توانائی کے منصوبوں سے عوام کی مہنگی بجلی سے جان چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی سطح پر پورے پاکستان کے لیے ویسے ہی اقدامات کرنا چاہتے ہیں جسا کہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب نے فری بجلی فراہمی کے حوالے سے کیا، سستی شمسی توانائی کا جال پورے ملک میں بچھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں سیاسی جماعتوں اور آمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے، عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہیں، سالانہ 20 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں، ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے محنت کرنے والوں کا مشکور ہوں، آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو خیر نہیں، ملک قرضوں میں جکڑا ہے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے لیکن ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے، ہماری حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ماہ تک مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

گرین لائن میٹروبس سروس بہارہ کہو سے پمز ہسپتال تک 15.5 کلو میٹر پر محیط ہے اور اس روٹ پر 8 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جبکہ بلیو لائن میٹروبس سروس کورال سے پمز ہسپتال تک 20 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس روٹ پر 13 مسافر اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائن بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگ سفری سہولت سے فیضیاب ہونے والے ہیں، گرین لائن اور بلیو لائن میں عوام ایک ماہ تک مفت سفر کریں گے، منصوبے پر کام کرنے والے لوگوں کے شکر گزار ہیں، 4 سال کی تاخیر پر قوم جواب مانگتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو ماضی کی تاخیر اور کوتاہیوں کا ازالہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس منصوبے سے فیض یاب ہوں گے، ماضی کی تاخیر کے ازالے کے لیے سب مل کر کام کریں، تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے محنت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں