اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کے عدالتی فیصلے پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کیخلاف فیصلے کرتا ہے، معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیرقانونی فیصلوں کو مسترد کردیتی ہیں، اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔