اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 5 روزمیں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری کا جواب دیتے ہوئےحماس نے بھی تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسا دیے۔
حماس کے حملوں میں 22 امریکی شہریوں اور 188 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔
حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ فضائی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کردیا، اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی نے بھی اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔