اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا، حملے میں حزب اللہ کے 3 فائٹر جاں بحق

اسرائیل نے غزہ کے بعد حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیر کے روز اسرائیل کی جانب سے جنوبی لنبان پر حملے میں لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے 3ارکان جاں بحق ہوگئے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی سہ پہر جنوبی لبنان پر اسرائیل کی جارحیت میں اس کے تین فائٹر مارے گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹوں پرگائیڈڈ میزائلوں سے جوابی حملے کیے ہیں جس میں  2 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بعد ازاں لبنانی میڈیا نے تصدیق کی کہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ سے لڑائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیلی علاقے گیلیلی میں دو اسرائیلی فوجی چوکیوں پر راکٹ اور مارٹر فائر کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں