ابھی ایکٹ بنا نہیں چیف جسٹس نے بینچ بنادیا: فضل الرحمان کی ججز پر سخت تنقید

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر سخت تنقید کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آئینی طورپراختیارات تقسیم ہیں، عدلیہ، انتظامیہ کا اپنا دائرہ کار ہے آپ کیوں مداخلت کر رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن کے اختیارات آپ نے سلب کردیے اور پورا الیکشن شیڈول دے دیا۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے اختیارات پرقبضہ کیا گیا ہے، آئینی طور پر اختیار تقسیم ہیں پھر کیوں مداخلت کی جارہی ہے، ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو ہم اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ قانون منظور کررہی ہے، ابھی ایکٹ بنا نہیں چیف جسٹس نے بینچ بنادیا، 2018 کے الیکشن نتائج کے خلاف ہم سڑکوں پرنکلے، ہم نے شاہراہ دستورپر سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا، کیا عدالت کو ازخود نوٹس لینے کی توفیق ہوئی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں