سابق صدر آصف زرداری کا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا
ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور جلد ملاقات کا امکان ہے