کئی سالوں بعد دو مسلم ممالک کے تعلقات میں بہتری

برسوں بعد دو مسلم ممالک ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پائیے جانے والے تناؤ میں کمی آئی ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔  

ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں دونوں ممالک کی اسٹاک ایکسچینج کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ اور توانائی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے ایگریمنٹس شامل ہیں۔

ترکی کو توقع ہے کہ اس کی کمزور معیشت کو متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے سہارا مل سکتا ہے۔ ترک معیشت کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں ترک کرنسی کی قدر میں چالیس فیصد کمی رونما ہو چکی ہے۔ ترک اقتصاد کو افراط  زر، بے روزگاری اور بیرونی قرضوں کے بڑے بوجھ نے دہرا کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں