آئی سی سی نے بھارت کو ورلڈکپ سمیت تین سب سے بڑے ایونٹس کی میزبانی دیدی

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو 2024 سے 2031 تک تین سب سے بڑے ایونٹس کی میزبانی دی گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 16 نومبر کو آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں بھارت کو 8 سالہ سائیکل میں تین اہم ایونٹس کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 تک جن اہم ایونٹس کی میزبانی کرے گا ان میں دو ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

بھارت 2026 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور 2029 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس کے حصے میں آئے گی۔

اس کے علاوہ بھارت 2031 میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے انٹرنیشنلز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت کے ساتھ بنگلادیش مشترکہ میزبان ہوگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں