وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں اخلاقیات تباہ ہوتی ہیں وہاں کرپشن کا ناسور نکل آتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب اخلاقیاتی بحران ہوتا ہے تو پھر معاشی بحران آتا ہے، جس معاشرےمیں اخلاقیات نہیں ہوتیں وہاں انصاف نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آہستہ آہستہ اخلاقیات گریں پھر ہماری معیشت گرنا شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جب ایلیٹ کی اخلاقیات گرتی ہیں تو معیشت بھی گرجاتی ہے۔