قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت سےواپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت بذریعہ پارلیمنٹ صدر سے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار واپس لے گی۔
حکومت نے تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دیا تھا۔
علاوہ ازیں نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس کے آنے کے بعد
نئے چئیرمین نیب کی تقرری کا عمل نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کے لیے صدر مملکت پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے بذریعہ خط نام طلب کریں گے۔
صدر مملکت وزیراعظم سے موصول نام قائد حزب اختلاف کوبھیجیں گے، ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔