پنجاب حکومت کا گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے لیے گھر گھر مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مہم پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی جس کے لیے فوکل پرسن کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں