افغانستان کے نائب وزیر اعظم عبد السلام حنفی نے ایک بار پھر امریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
افغانستان کی موجودہ صورت حال پر ماسکو میں اجلاس ہوا جس میں طالبان حکومت کے وفد، پاکستان اور چین کے وفود سمیت 10 علاقائی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے اعلامیہ میں طالبان سے اعتدال پسند پالیسیوں اورپڑوسی ملکوں سے دوستانہ انداز اپنانے پر زور، نسلی گروہوں، عورتوں اور بچوں کےحقوق کا احترام کا مطالبہ کیاگیا۔
اس دوران نے افغانستان کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے بھی اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت تسلیم کی جائے اور ساتھ ہی امریکا منجمد اثاثے بحال کرے