شام: دمشق میں فوجی بس میں دو دھماکے، 13 افراد ہلاک، تین زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی بس میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکا اس موقع پر کیا گیا جب بس ایک پل کے اوپر سے گزر رہی تھی۔

شامی ذرائع کے مطابق بس کو دمشق کے حافظ الاسد پل پر دو دھماکوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ شامی فوج کی انجینئرنگ یونٹ نے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے اس دھماکے کو دہشت گرد دھماکا قرار دیا۔

رواں سال کے دوران مشرقی شام میں شامی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ ان سرگرمیوں کو داعش کے جنگجو شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری دس سالہ خانہ جنگی کے نتیجے میں 3 لاکھ 50 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دمشق میں بشار الاسد کی وفادار فوج کی جانب سے باغیوں کے خلاف کامیابی کے بعد سے بم دھماکوں کا سلسلہ تھم گیا تھا مگر آج کے واقعہ کے بعد حالات بگڑتے نظر آرہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں