جرمنی میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے حتمی اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔ خیال رہے کہ جرمنی میں گزشتہ حکومت ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں قدامت پسند دائیں بازو کی جماعت سی ڈی یو اور اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت تھی۔
نتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت ایس پی ڈی کے سربراہ اولاف شولس اور ان کے سی ڈی یو اتحاد کی طرف سے حریف آرمین لاشیٹ دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نئی حکومت سازی کے لیے مینڈیٹ حاصل ہو گیا ہے۔ کسی ممکنہ اتحاد میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی گرین پارٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے