Skip to content
مغربی یورپی ملک ہالینڈ نے کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں نافذ لاک ڈائون کے تقریباً 18 ماہ بعد سماجی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالینڈ میں عوامی مقامات پر ڈیڑھ میٹرکے فاصلے تک کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ دیگر حفاظتی اقدامات جاری رہیں گی۔
حکام نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ہوٹل، ریستوران، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شہری ایک مرتبہ پھر کسی محدود تعداد کے بغیر شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 13 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کوویڈ ویکسین یا پھر کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفکیٹ لازمی طور پر دکھانا ہوگا۔واضح رہے کہ ہالینڈ میں کورونا وائرس پاس کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں