پنجاب اور کے پی میں کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے کھل گئے

پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں کورونا وبا کے باعث بند تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے میں تعلیمی ادارے بند کیے تھے تاہم آج سے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وبا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے آج 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں