Skip to content
پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد انتقال کر گئے اور 3012 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56778 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3012 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27004 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3897 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 236 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 76581 ہو گئی ہے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں