پاکستان میں کورونا سے مزید 67 اموات، 2988 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے اور 2988 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53158 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2988 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26787 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3391 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90545 ہو گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں