Skip to content
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے پرپی ٹی آئی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔
اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا کہ عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کےعوام کو بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین سے پینشن پر 10 فیصد ٹیکس لینے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں، عوام دشمن پالیسیوں کا ہرفورم پرمقابلہ کریں گے۔
بلاول نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے، سندھ میں کمی ہوئی ہے
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں