ایران کے فضائی دفاع نے اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا

ایران کی ایئر ڈیفنس فورس نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایئر ڈیفنس فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی جانب سے مجرمانہ اور غیر قانونی صیہونی حکومت کو کسی بھی مہم جوئی سے بچنے کے لیے ماضی میں خبردار کیے جانے کے باوجود اس جعلی حکومت نے آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی مراکز کے کچھ حصوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے جارحیت کی کارروائی کو کامیابی سے روکا اور اس کا مقابلہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملوں سے کچھ مقامات پر محدود نقصان ہوا ہے اور واقعے کے طول و عرض کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں