جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپّے لگے اتنی ہی تیزی سے مہنگائی ختم ہوگی: مریم

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کا کہنا ہے کہ جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپّے لگے  اتنی ہی تیزی سے مہنگائی ختم ہوگی۔

 انتخابات سے قبل مریم نواز کی جانب سے اپنے انتخابی حلقے میں طوفانی دورے  کیے جارہے ہیں، انہوں نے انتخابی حلقوں کے دوران پُرجوش خطابات کیے اور کارکنوں اور عوام کو شیر پر ٹھپّہ لگانے پر زور دیا۔

گجو متہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپّے لگے اتنی ہی تیزی سے مہنگائی ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگيا ہے ، پچھلے 5 سال کے دوران لاہور میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ نشتر کالونی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف بناتا ہے اور باقی اجاڑتے ہیں، یہی فرق ہے، 8 فروری کو شیر پر ٹھپّہ لگاؤ ، پاکستان کو نواز دو ، 8 فروری کو شیر دھاڑے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں