بلاول نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے این اے 194 لاڑکانہ کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

بلاول بھٹو کے  پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ  نے پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کے نام پارٹی چیئرمین کو پیش کیے۔

 اجلاس میں امیدواروں کےکوائف، عوامی رابطوں اور ماضی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں