غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم جاری، 4 فلسطینی شہید

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اپنی بربریت سے باز نہ آیا اور مغربی کنارے میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ روز معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کو  رہا کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی گئی۔

حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تاہم دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے کے کیمپ جنین پر حملہ کرتے ہوئے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گھر کے باہر کھڑے 25 سال کے فلسطینی ڈاکٹر کو بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا جبکہ رام اللہ میں بھی ایک فلسطینی شہید کیا گیا۔

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 52 بچوں سمیت 229 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ  اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس جانے والے فلسطینی شہریوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں