آج اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر لاہور اور گردونواح میں اسموگ کا راج ہے۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 248 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ کے باعث نزلہ زکام،بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
طبی ماہرین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔
کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔