کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا

کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شہری کو دو روز قبل جناح اسپتال منتقل کیا گیاتھا اور اس کی حالت اسپتال لانے سے قبل خراب تھی۔

کانگو سے متاثرہ شخص کی حالت گزشتہ روز سے تشویشناک تھی۔ 

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئیں جس کے بعد حالت میں بہتری آرہی تھی، طبی امداد کے باوجود مریض جانبر نہ ہوسکا اور آج صبح انتقال کرگیا۔

متوفی 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں