گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں لاہور سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کی صبح 7 بجے گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 403 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ فیصل آباد میں 387 اور لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 222 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب راولپنڈی کی فضا میں بھی آلودگی بڑھنے لگی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو کراچی کی فضا میں بھی آلودگی برقرار ہے اور پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 230 ہے۔
آج بدھ کے روز بھارتی شہر دہلی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔