فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 3 روز میں اسرائیل کی 60 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان سے اموات کی تعداد واضح نہیں ہوئی۔

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ غزہ کے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ نےسرحدی علاقے میں واقع اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت 46 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادتگاہوں کو بھی نہ بخشا۔

غزہ میڈیا آفس کاکہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے 20 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے، شہدا میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں