تحریک لبیک پاکستان کانہتے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پانچ نومبر کو ” طوفان الاقصیٰ ملین مارچ ” کا اعلان

فلسطین کسی قوم،جماعت یا تنظیم و تحریک کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، سید ظہیر الحسن بخاری

تحریک لبیک پاکستان(ٹی آئی پی)کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن بخاری نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پانچ نومبر کو ” طوفان الاقصیٰ ملین مارچ ” کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین محض کسی قوم،جماعت یا تنظیم و تحریک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی کوفیوں کا کردار ادا کر رہی ہے، قبلہ اؤل اور مسجد اقصیٰ کی حفاطت پوری امتِ مسلمہ پر فرض ہے، فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد نے ایک بار پھر اُمت مسلمہ میں جذبہ جہاد کو تازہ اوربیت المقدس و مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے نئی روح پھونک دی ہے، انبیائے کرام کا وطن اورمقام اسرائے رسولﷺ فلسطین ارض مقدس اور آخری امت کا وہ قیمتی اثاثہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ ہر گز قبول نہیں،اسرائیل کا ناپاک اور ناجائز وجود کسی صورت منظور نہیں ہے، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی جہاد کے بغیر ممکن نہیں، عالم اسلام امن کے لئے کردار ادا کرے ،کائنات کے بدترین دہشت گرد ملک اسرائیل کو قرار دیا جائے،پاکستان، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دیگر اسلامی ممالک محصور فلسطینیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کریں، عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست اور بیت المقدس کو تسلیم کرکے فلسطین میں امن کیلئے کردار ادا کرے،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابطہ کرکے فلسطین پر جاری دہشتگردی کو فورا رکوائیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ غلام غوث بغدادی،امیر کے پی کے شفیق امینی،امیر شمالی پنجاب سید عنایت الحق سلطان پوری اورمرکزی لیگل ایڈوائزرچوہدری رضوان احمد سیفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان(ٹی آئی پی)کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین ارض و تاریخ، مقدسات اور تاریخی آثار و نشانات کے اعتبار سے وہ قیمتی ورثہ ہے جسکی نگرانی اور حفاظت اہم الفرائض ہے جبکہ ارض مقدس کی توہین، بے حرمتی اور فلسطینی نہتی عوام کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانا اسلامی ممالک کی غیرت و حمیت کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہے،القدس شریف کتاب الٰہی اور انبیائے کرام کی خاص نشانی ہے، جب تک زمانہ باقی ہے کوئی مادی طاقت اس حقیقت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، اس امت کی اتنی گہری جڑیں ہیں جنہیں کوئی اکھاڑ پھینک نہیں سکتاجبکہ فلسطین محض کسی قوم،جماعت یا تنظیم و تحریک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،فلسطین کے معاملے میں آج پوری امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی کوفیوں کا کردار ادا کر رہی ہے،تمام اہلِ اقتدار امریکہ اور آئی ایم ایف کے ڈر سے غزہ کے مظلوم لوگوں کے لیے اس لیے آواز بلند نہیں کر رہے ، قرآن پاک میں سینکڑوں بار جہاد اور قتال کا لفظ آیا مگر آج اہل اقتدار میں سے کسی کی زبان پر یہ لفظ نہیں کیونکہ سب مغربی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں،تحریک لبیک پاکستان دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،فلسطین اسرائیل جنگ پر مسلم ممالک کے سربراہان زبانی مذمت کے بجائے صیہونی دہشت گردوں کی مرمت کیلئے عملی اقدامات کا مظاہرہ کریں،مظلوم فلسطینیوں کی آنکھیں برادر اسلامی ممالک کی طرف سے عسکری حمایت دیکھنے کی امید لگائے ہوئے ہیں،قبلہ اؤل اور مسجد اقصیٰ کی حفاطت پوری امتِ مسلمہ پر فرض ہے،عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست اور بیت المقدس کو تسلیم کرکے فلسطین میں امن کیلئے کردار ادا کرے،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابطہ کرکے فلسطین پر جاری دہشتگردی کو فورا رکوائیںاور پوری دنیا کو یہ باور کروائیں کہ نہتے، مظلوم اور محصور فلسطینیوں کے ساتھ پوری دنیا کے مسلمان کھڑے ہیں،پاکستان، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دیگر اسلامی ممالک محصور فلسطینیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کریں، فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد نے ایک بار پھر اُمت مسلمہ میں جذبہ جہاد کو تازہ اوربیت المقدس و مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے نئی روح پھونک دی ہے، اسرائیل کا ناپاک اور ناجائز وجود کسی صورت منظور نہیں،بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی جہاد کے بغیر ممکن نہیں، جہاد کی برکت سے انشاء اللہ جلد بیت المقدس آزاد ہوگا،پوری دنیا کے مسلمان آزاد فلسطینی ریاست کے حامی ہیں، تمام اسلامی ممالک یک زبان ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کریں، پاکستان سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عالم اسلام امن کے لئے کردار ادا کرے اور کائنات کےبدترین دہشت گرد ملک اسرائیل کو قرار دیا جائے ،تمام ممالک مل کر اسرائیل کو متفقہ طور پر سب سے بڑا دنیا کے امن کے لئے خطرہ، وحشی جانور اور دہشت گرد قرار دیں،تحریک لبیک پاکستان مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئےپانچ نومبر 2023ء بروز اتوار کو طوفان الاقصیٰ ملین مارچ کر گی

اپنا تبصرہ بھیجیں