کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز  مثبت رجحان رہا، چار دن میں 100 انڈیکس 1700 پوائنٹس بڑھا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 52 ہزار 656 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 466 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 52 ہزار 706 رہی، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 52 ہزار 239 رہی۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں47 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے 14 ارب 57 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے بڑھ کر 7639 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں