ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت  نے  پاکستان کو  7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور   پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے 192 رن کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20  رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔

30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور  پر بابر اعظم  50  رن پر سراج  کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز  مجموعی اسکور میں صرف 36 رن کا اضافہ کرسکے۔

سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

168 کے مجموعی اسکور  پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر چلتے بنے، محمد نواز بھی صرف 4 رن بناسکے، حسن علی بھی 12 رن پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد حارث بھی 2 رن پر چلتے بنے۔

بھارت کی  جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج ، ہاردک پانڈیا،کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں