نوازشریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے لندن سے سعودی عرب آمد کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،  وہ روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نواز شریف سعودی عرب کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں کچھ دن قیام کے دوران ان کی دبئی کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دبئی کے بعد ن لیگ کے قائد 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں مینار پاکستان پر جلسے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر کے روز ہی نوازشریف کی حکومت ختم کی گئی تھی، نواز شریف پھر آیا، پھر ترقی لایا، سڑکوں کا جال بچھایا، سرمایہ کاری لایا، نوازشریف پھر آرہا ہے ترقی لارہا ہے۔

ن لیگ رہنما مریم نواز نے کہا کہ مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے، ایٹمی قوت کے حامل پاکستان کو معاشی قوت بھی بنائیں گے، یہی ایجنڈا پورا کرنے نوازشریف آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں