مصر نے غزہ سے باہر راہداریاں قائم کرنے کی تجویز مسترد کردی

مصر نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ اپنے رفح کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے امداد اور ایندھن کی ترسیل کی اجازت دینے کے لئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ تاہم، اس نے غزہ سے باہر راہداریاں قائم کرنے کی تجاویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ انکلیو سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کے فلسطینی کاز پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

مصر ی حکومت نے غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے غزہ سے باہر راہداریاں قائم کرنے کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کے جواب میں کہی، جنہوں نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ شہریوں کے لیے غزہ سے محفوظ راستہ حاصل کرنے کے لیے سرگرم بات چیت کر رہی ہے۔

مصر کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ انکلیو کو خالی کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں