ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر طیب اردوان کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔