غزہ پر حملوں کا جواب، حماس کا اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹوں سے حملہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ پر حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

حماس کی القسام بریگیڈ کی جانب سے تل ابیب کے بین گورین ائیرپورٹ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گزشتہ چار دن کے دوران حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ غزہ اور لبنان کے بعد شام سے بھی اسرائیل پر میزائل حملوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں 100 سے ڈیڑھ سو اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔

حماس کی جانب سے اسرائیل کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر غزہ پر بمباری بند نہ کی گئی تو ایک ایک کر کے اسرائیلی یرغمالیوں کو قتل کردیا جائے گا۔

ادھر یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کو ریڈ لائن قرار دے دیا ہے، حوثیوں نے حماس اور القسام بریگیڈ کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے امریکا کو بھی وارننگ دی کہ غزہ میں مداخلت کی صورت میں ڈرونز اور میزائلوں سے جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی حماس کو داعش جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں