اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی جس میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا جس میں ایس پی جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک بات کروانے کی اجازت نہیں۔
عدالت نے ایس پی اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلیے۔
عدالت کے جج ابوالحسنات نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دیا۔