امریکا، یورپی ر ہنماؤں کا حماس کے حملوں کیخلاف دفاع کی کوششوں میں اسرائیل کی حمایت کا عہد

امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے رہنماؤں نے حماس کے حملوں کے خلاف دفاع کی کوششوں میں اسرائیل کی حمایت کا عہد کرلیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنما فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن حماس فلسطینی عوام کو مزید دہشت گردی اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان کربی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں امریکی فوجیوں کو گراؤنڈ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ادھر فرانسیسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ر ہنماؤں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کو بڑھانے سے باز رہے۔

دوسری جانب چین کے دورے پر موجود اعلیٰ امریکی سینیٹر چک شومرنے  بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین سے اسرائیل کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 704 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں میں 140 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 3 ہزار 726 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں